261

سپریم کورٹ کے احکامات پر عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،پانچ میڈیکل سٹور سیل

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،پانچ میڈیکل سٹور سیل،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری۔ ڈرگ

انسپکٹر تلہ گنگ سہیل مجید بھٹہ اور ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ ڈاکٹر آفتاب حیات ملک نے پانچ میڈیکل اسٹور قوانین خلاف ورزی پر سیل کر دیئے۔۔ سیل ہونے والے میڈیکل اسٹورز میں سعد میڈیکل سٹور ۔ امام رضا شفا خانہ تلہ گنگ ۔ ہیلتھ کیئر کیمسٹ چینجی۔ علی میڈیکل سٹور پچنند۔ ثوبان میڈیکل سٹور کوٹ شمس وغیرہ شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں