447

پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال میں ایک مضبوط پینل کے ساتھ میدان میں اترے گی۔انشا اللہ قومی و صوبائی سیٹوں پر ہمیں شاندار کامیابی حاصل ہوگی،سردار منصور حیات ٹمن صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پر مکمل گرفت رکھے ہوئے ہے، کئی ماہ سے حلقہ کے اڑھائی سو سے زائد مواضعات میں کارنر میٹنگز شروع کررکھی ہیں۔انشاء اﷲ اگلے قومی الیکشن میں ضلع چکوال کی قومی و صوبائی سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کریں گے،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار منصور حیات ٹمن کی صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر سردار منصور حیات ٹمن ،ملک محمد اقبال ،ملک عابدنے ڈیرہ ہوٹل ترحدہ پر پریس کلب لاوہ کے صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار منصورحیات ٹمن نے بتایا کہ موجودہ حالات میں ضلع چکوال کی تمام سیاسی پارٹیوں میں سے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو انتہائی منظم اور فعال ہے اور ہم میدان میں کسی بھی مدمقابل کو آسانی سے ٹارگٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے پینسٹھ کا لگ بھگ 280 نواحی آبادیاں اور مواضعات ہیں جن میں کارنر میٹنگز اور چھوٹے موٹے پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کرپشن فری پاکستان کا پیغام پہنچا رہاہوں ۔سابقہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے نتائج حوصلہ ازا تھے ان نتائج کی بنیاد پر انشاء اﷲ قومی الیکشن کا ہدف بآسانی پورا کیا جاسکے گا۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشاور ت جاری ہے ہم کوشش میں ہیں کہ ضلع چکوال میں ایک مضبوط پینل کے ساتھ میدان میں اترا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں