521

تلہ گنگ کے نواحی گاؤں سے37 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) تلہ گنگ کے نواحی گاؤں نکہ کہوٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے نزدیک چکوال روڈ پر 37سالہ شخص عثمان بادشاہ کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش کو لحاف کے اندر ڈال کرسڑک کنارے پھینکا گیا ، بدبو آنے پر اہل علاقہ نے دیکھا تو لحاف میں لپٹی لاش نظر آئی جس پر فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی ، اے ایس پی اکرام اللہ خان ،ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالغفار بھٹی، ہومیوسائیڈکے انچار سب انسپکٹر خالد محمودموقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسمارٹم کے لے تحصیل ہیڈکواٹر منتقل کر دیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں