215

امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال پروفیسر اشرف آصف کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تلہ گنگ (امیر احسان اللہ)امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال کا اہم اجلاس ،حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،تفصیلات کے مطانق امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال پروفیسر اشرف آصف کی زیر صدارت پی پی 24 کے ذمہ داران و ارکان شوری کا ایک اہم اجلاس حرا سکول تلہ گنگ میں منعقد ہوا

جس میں مولانا عبد الستار صاحب نائب امیر ضلع اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ حمید اللہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 24 بھی شریک تھے امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال نے تمام احباب کو آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی ضلع چکوال کی شوری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ھمارے تمام تر سیاسی امور کے ذمہ دار پروفیسر ڈاکٹر حافظ حمیداللہ صاحب سابق امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ھوں گے،جنھیں یہ اختیار دیا گیا ھے کہ وہ ضلع کی تمام سیاسی پارٹیوں، دھڑوں اور سیاسی شخصیات سے رابطہ کریں اور حالات کو پیش نظر رکھتے ھوئے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں اس سلسلہ میں امیر جماعت ضلع چکوال پروفیسر اشرف آصف صاحب، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار صاحب، ناظم انتخاب پی پی 24 میاں ظہیرالحسن عاطف، اور چاروں زونز کے امراء، ڈاکٹر صاحب کے معاون ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں