350

تلہ گنگ ایک ہی رات تین گھروں کا صفایا،پولیس ایریا بانٹتی رہی۔ڈی پی او چکوال اوراے ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)ایک ہی رات تین گھروں کا صفایا،پولیس ایریا بانٹنے میں مصروف،سائل تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کے چکر لگاتا رہا۔تاحال ایف آئی آر درج نہ ہو سکی،

تفصیلات کے مطابق سائل محمد خان ولد غلام حسین ساکن پرانی منڈی مویشیاں تلہ غرب تلہ گنگ ایس ایچ او سٹی کو دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ 25.4.2018کی رات کو تقریبا 2 بجے کے بعد ایک عدد بکسہ چوری ہوا ،وہ بسک گھر سے 2 فرلانگ کے فاصلے پر ملا۔جس میں رقم 5لاکھ 63ہزار اور تقریبا 12 تولے سونے کے زیورات اور کچھ نئے سوٹ نامعلوم چور لے گئے ہیں ۔جبکہ اسی رات محلے میں شیر خان اور امیر خان کی بھی چوریاں بھی ہوئی ہیں ۔محمد خان نے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ جب سٹی تھانہ تلہ گنگ میں درخواست دی تو جواب ملا کہ یہ ہمارا ایریا نہیں ہے۔تھانہ صدر چلے جائیں لیکن وہاں سے بھی یہی جواب ملنے کو ملا ۔ہماری ڈی پی او چکوال اوراے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ سے اپیل ہے کہ محکمہ پولیس سےمنڈی ویشیاں تلہ غرب کا ایریا کنفرم کرکے متعلقہ تھانہ میں ہماری ایف آئی آر درج کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں