143

صوت الفلاح ویلفیئر آرگنائزیشن دندہ کے زیر انتظام تلہ گنگ میانوالی روڈ کو ون وے کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں دندہ شاہ بلاول اڈا پر پر امن احتجاجی مظاہرہ

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)صوت الفلاح ویلفیئر آرگنائزیشن دندہ کے زیر انتظام تلہ گنگ میانوالی روڈ کو ون وے کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں دندہ شاہ بلاول اڈا پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

۔سید آصف رضا شاہ،ساجد محمود اعوان،ملک تسکین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی و وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلہ گنگ میانوالی روڈ کو ون وے کیا جائے تاکہ آئے روز ہونیوالے جان لیوا حادثات کے تسلسل کا سد باب ہو سکے۔گزشتہ چند ماہ میں پیش آنیوالے درجنوں روڈ حادثات میں بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔حادثات میں زخمی و معذور اور موت کی نظر ہونیوالے افراد کو حکومتی سطح پر کبھی مالی تعاون دیکھنے اور سننے کو نہ ملا ۔ذرائع ابلاغ کے ذریعے بارہادہائی کے باوجود متذکرہ سڑک پر حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے احتجاجی مظاہرہ کے ذریعے مظاہرین نے بین الصوبائی سڑک کی توسیع اور ون وے کا دیرینہ مطالبہ دہراتے ہوئے مرکزی و صوبائی حکام پر واضح کیا کہ اگر روڈ کو ون وے کرنے کے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو شدید عوامی رد عمل بھی سامنے آسکتا ہے۔ملک محمد شریف ایس ایچ او تھانہ لاوہ اور ملک نذر حسین اے آیس آئی ،ملک ناصر اقبال کی نگرانی میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں