101

ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر چوہدری فیاض آحمد نے 50 بوتل شراب پکڑ لی تھانہ چکڑالہ کی تاریخ میں شراب کا پہلا مقدمہ درج

ایس ایچ او کی کاروائی تھانہ چکڑالہ انسپکٹر چوہدری فیاض آحمد نے 50 بوتل شراب پکڑ لی تھانہ چکڑالہ کی تاریخ میں شراب کا پہلا مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل موسی خیل شبیر گجر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر چوہدری فیاض نے آپنے وسیع تجربہ کو بروکار لاتے ہوئے فخر آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم مرید عباس ولد محمد حیات سکنہ ٹبی میانوالی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50 بوتل شراب اعلی کوالٹی کی برآمد کرلی واضع رہے کہ تھانہ چکڑالہ کی تاریخ میں منشیات کا یہ پہلا مقدمہ ہےچوہدری فیاض کو چکڑالہ میں تعنیات ہوئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں کہ انہوں نے آپنی مختصر تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کردیا قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور چوری کی اندھی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بڑی مہارت سے گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ رقم برآمد بھی کی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ چوہدری فیاض نے میڈیا کو بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور انکا گھر جیل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں