101

لاوہ اور گردنواح میں ناقص قلفیوں کی فروخت سر عام جاری،محکمہ پنجاب فورڈ اتھارٹی خواب خرگوش کے مزلے لینے میں مصروف

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)لاوہ اور گردنواح میں ناقص قلفیوں کی فروخت سر عام جاری ہے جبکہ محکمہ پنجاب فورڈ اتھارٹی بھی خواب خرگوش کے مزلے لینے میں مصروف ہے ناقص قلفیوں کی وجہ سے سکو ل کے بچے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار مقامی سماجی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل لاوہ اور گردونواح میں سینکڑوں قلفیاں بیچنے والے سر عام پھر رہے ہیں اور علی الصبح بچے سکول جانے کے لیے تیار ہو رہے ہوتے ہیں کہ گلیوں میں قلفیوں والوں کے ہارن بجنے شروع ہوجاتے ہیں جبکہ دن کو لوگ آرام کرنے کے لیے سوتے ہیں تو قلفیاں والے گلیوں میں پہنچ جاتے ہیں اور ہیوی ہارن بجانے شروع کر دیتے ہیں جس سے رات کی ڈیوٹی دینے والے او ر دوسرے لوگوں کی نیدیں خراب کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ان ناقص قلفیاں بیچنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سکول کے بچے بیماریوں سے بچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں