464

حافظ عمار یاسر کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط اورپورے سیاسی قد سے کھڑے ہیں،پرو پیگنڈا ماسٹر ز اپنی ہار دیکھتے ہو ئے بو کھلاہٹ کا شکارہیں ۔حا جی محمد آصف

تلہ گنگ (نما ئندہ بے نقاب) ہم مر کزی رہنما ء ق لیگ حافظ عمار یاسر کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط اورپورے سیاسی قد سے کھڑے ہیں ‘ حا جی محمد آصف تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کی معروف کاروبا ری شخصیت جی ایم اعوان و حافظ محمد آصف بلال آباد نے ایک مقا می اخبار میں شائع ہو نے والی خبر کی تردید کر تے ہو ئے

کہا کہ ہم مر کزی رہنما ء ق لیگ حافظ عمار یاسر کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں ، پرو پیگنڈا ماسٹر ز اپنی ہار دیکھتے ہو ئے بو کھلاہٹ کا شکارہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر میں کو ئی صداقت نہیں کہ ہم نے حافظ عمار یاسر سے علیحدگی اختیار کی ہے یا کریں گے ہم حافظ عمار یاسر کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط اورپورے سیاسی قد سے کھڑے ہیں ، صحا فیوں کو غیر ذمہ دارانہ صحافت کر نے سے گریز کر نا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کو ئی بیان نہیں دیا تو جھوٹ کی بنیاد پر اخبار کا پیٹ بھر نے کیلئے ایسی خبریں چلا نا شعبہ صحا فت سے خیا نت ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ ملک فلک شیر اعوان کی ہم نے حمایت نہ کی ہے اور نہ حمایت کر نے کی ان کو یقین دہا نی کرا ئی ہے ۔ ہم حافظ عمار یاسر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے منتخب نما ئندے کو ہی سپورٹ کریں گے ۔مخالفین اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کر نے کی کو شش نہ کریں ۔ہم بکنے اور چھکنے والے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفادار لوگ ہیں اور دوستی نبھا نا جا نتے ہیں ۔ مخالفین اپنی اوقات میں رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں