210

تلہ گنگ شہرمیں ٹوٹی سڑکوں ،سیوریج کاناقص نظام بنیادی سہولیات ناپید،شہری پریشان،شہری اذیت سے دوچار

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ شہرمیں ٹوٹی سڑکوں ،سیوریج کاناقص نظام بنیادی سہولیات ناپید،شہری پریشان،نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑے ہونے

سے ڈینگی پھیلنے کاخدشہ، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہرکی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں مکمل طورپربدترین تباہ حالی کاشکارہوچکی ہیں، شہرکی کوئی سڑک بھی ایسی نہیں جوگڑھوں اورکھڈوں سے خالی ہو، جن کی تعمیریامرمت کے لئے عوامی نمائندوں سمیت تمام انتظامیہ بھی آنکھیں بندکئے ہوئے ہے، سڑکوں کی تباہ حالی سے علاقہ مکینوں سمیت تمام مسافربرداراورلوڈرگاڑیوں کوشدیدمشکلات کاسامنارہتاہے جب کہ زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلامریضوں کومزیدجان کنی کے عذاب سے گزرناپڑتاہے، منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے ہوتاہے، شہربھرکی گلیوں نالیوں کی ابترحالت اوران کی ٹوٹ پھوٹ نے شہرکے گلی محلوں کے باسیوں کوشدیداذیت سے دوچارکررکھاہے ، گلی محلے مچھرکالونی کامنظرپیش کررہے ہیں، مگرمیونسپل کمیٹی سمیت تمام انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ذراسی بارش کے بعدپوراشہربدترین صورت حال کامنظرپیش کرتاہے،سڑکوں کے اطراف میں پانی جمع ہوجاتاہے اورٹریفک کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کوبھی مصیبت میں ڈال دیتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں