285

حکومت کے دعوؤں اور وعدوں کے ڈھول کا پول کھلنے لگا ، تلہ گنگ میں تین سے چار چار گھنٹوں کی لگاتار غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری ، غریب عوام راتیں جاگ کر گزارنے پر

تلہ گنگ(اکرم نور چکڑالوی) شدید گرمیاں شروع ہوتے ہی حکومت کے دعوؤں اور وعدوں کے ڈھول کا پول کھلنے لگا ، تلہ گنگ میں تین سے چار چار گھنٹوں کی لگاتار غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری ، غریب عوام راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ،بجلی ہونے کی صورت میں بھی عوام کو ولٹیج کم ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ تھے یا پھر تلہ گنگ پاکستان میں عوام سوال کرنے پر مجبور ،

تفصیلات کے مطابق شدید گرمیاں شروع ہوتے ہی حکومت کی جانب سے سال 2018میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے ڈھول کا پول کھلنے لگا ہے اور تلہ گنگ میں واپڈا کی جانب سے تین سے چار چار گھنٹوں کی لگاتار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات سمیت تلہ گنگ کی عوام شدید قسم کے عذاب میں مبتلاء ہے اور عوام کو شدید گرمی اورپانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ غریب عوام اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے راتیں تک جاگ کر گزارنے پر مجبور ہے اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے دعوے اور وعدے جھوٹ تھے یا پھر تلہ گنگ پاکستان میں نہیں جو یہاں اس قدر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، تلہ گنگ کو ن لیگ کا گڑھ کہنے والوں کو تلہ گنگ کی عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے سب اچھا ہے کی رپورٹ پر اتفاء کرنے کے بجائے اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لینا چاہے، اگراس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں