213

مزدوروں کے عالمی دن پرنیشنل پارٹی پاکستان کی تلہ گنگ میں ریلی، دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) مزدوروں کے عالمی دن پرنیشنل پارٹی پاکستان کی تلہ گنگ میں ریلی ،ریلی کی اناؤنسمنٹ کرنے پر سٹی پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

نیشنل پارٹی پاکستان کے صدر کمانڈر ایوب جن کا تعلق تلہ گنگ کے نواحی موضع نکہ کہوٹ سے ہے کی قیادت میں یکم مئی کو صبح تلہ گنگ میں مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا آغازمندیال چوک سے ہوا ۔اور الکرم چوک سے ہوتی ہوئی غازی میاں محمد شہید چوک پر آکر اختتام پذیر ہوئی ۔جہاں مقررین نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اُن کے حقوق پر تقاریر کیں ۔دریں اثناء پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے ریلی سے قبل رکشہ پر اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرنے پر نیشنل پارٹی کے دو کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں