201

محکمہ فوڈ حکومت پنجاب کی طرف سستے باد دانہ کی تقسیم غیر منصفانہ، بار دانہ تقسیم میں تو سیع کر وانے کا پر زور مطالبہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تحصیل تلہ گنگ کے کا شتکاروں نے محکمہ فوڈ حکومت پنجاب کی طرف سسے باد دانہ کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بار دانہ کے اجرا ء میں توسیع کر کے خاص کر بارانی علاقہ کے کاشتکاروں کے ساتھ تعاون فرما ئیں کیونکہ

حلقہ پٹوار کی طرف سے تحصیل تلہ گنگ کے 247کاشتکاروں کے نام ضلعی گورنمنٹ کو ارسال کئے گئے جس میں پوری تحصیل کے 85گاؤں کے لوگ شامل تھے لیکن صرف 13گاؤں کے مخصوص آدمیوں کو بر وقت اطلاع کر کے باردانہ جاری کرنے کے آرڈر دئے گئے جن میں اکثرایک گھر کے دو دو افراد شامل ہیں غذا کاشتکاروں کی تنظیم نے حکومت پنجاب سے بار دانہ تقسیم میں تو سیع کر وانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام کاشتکار اس سکیم سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں