193

ضلع بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر

چکوال( نمائندہ بے نقاب) ضلع بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دور دراز دیہاتوں میں تو بجلی کی بندش کا دورانیہ 20گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ واپڈا کے ذرائع کے مطابق ٹمن گرڈ اسٹیشن جلنے

اور بجلی کی لائنوں پر مرمت کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے جو آئندہ دو تین روز میں بہتر ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تین مئی کو بھی موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت تیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پانچ مئی ، سات مئی اور آٹھ مئی کو بھی ہلکی بارش ہوگی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 32اور33ڈگری سنٹی گریڈ ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا جبکہ اس عرصے میں تیز آندھی اور بادلوں کی شدید گرج چمک بھی ہوگی، کئی مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اور خصوصی طور پر گندم کی کٹائی والے کسانوں کیلئے ہے کہ بادوباراں شدید آندھی اور طوفان کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں