283

سٹی پولیس تلہ گنگ کی کامیاب کارروائی سالوں سے مفرور قاتل کو گرفتار ،اے ایس پی اکرام اللہ نے تعیناتی کے بعد پولیس کا اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)سٹی پولیس تلہ گنگ کی کامیاب کارروائی سالوں سے مفرور قاتل کو گرفتار کر لیا . سال 2011تلہ گنگ شہرکے مین بازار میں ڈکیتی کے دوران حاجی شمشاد زرگر کو ڈاکووں نے مزاحمت پر قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے ،اے ایس پی اکرام اللہ نے تعینات ہوتے ہی پولیس

کو اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا جس پر گزشتہ روز اے ایس آئی ملک اشرف ولانہ نے کاrروائی کرتے ہوئے اس واردات کے مرکزی ملزم امجد خان کو ضلع صوابی کے پی کے سے گرفتار کر لیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے،اس کا میاب کاروائی پر اہلیان علاقہ نے ،اے ایس پی اکرام اللہ،ایس ایچ او سٹی راجہ زوہیب اور اے ایس آئی ملک اشرف ولانہ کو مبارک باد پیش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں