456

ضلع چکوال کے چار حلقوں میں سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات رسہ کشی اور کھینچا تانی ،ٹکٹ کے حصول کے لئے جنگ شروع،

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال کے چار حلقوں میں سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات میں رسہ کشی اور کھینچا تانی شروع ہو چکی ہے، اس وقت مسلم لیگ حلقہ پی پی 23، پی پی 24 اور این اے65، پر سردار ذوالفقاردلہہ ، سردار غلام عباس ، سردار آفتاب اکبر ، ملک شہریار اعوان ، سردار ممتا ز ٹمن ، ملک فلک شیر اعوان ، کے نام سر فہرست ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے سردار منصور ٹمن ، ملک یاسر پاتوالی ، کرنل سلطان سرخرو

، حکیم نثار ، فوزیہ بہرام ، اور پیر نثار کرسال سرفہرست ہیں ، پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک ہاشم ، مظہر بھٹی ، راجہ شاہ جہان سرفراز ، سردار اظہر عباس ، راجہ مشتاق ایڈووکیٹ ، راجہ ذوالفقار علی ، کے نام سر فہرست ہیں ، متحدہ مجلس عمل کے وجود آنے کے بعد مذہبی تنظیموں نے بھی امیدواروں کیلئے سر جوڑ لئے تاہم ڈاکٹر حمید اللہ ، ملک طارق ایڈووکیٹ ، کے نام سر فہرست ہیں ، آزاد پینل کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں ، سردار فیض ٹمن کا نام سر فہرست ، تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے میجر یعقوب سیفی ، مولانا صابر ایوب نقشبندی ، کے نام سر فہرست ہیں ، جبکہ ہم خیال گروپ کی سرکردہ شخصیات ملک اسد ڈھیر مونڈ ، ملک اسد کوٹ گلہ ، نوابزادہ زاہد مبارز بھی سیاسی حوالے سے میدان میں ہیں ، ٹکٹوں کے حصول کیلئے سیاسی کھینچا تانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں