83

منظور اقبال نے بغیر سیاسی تفریق کے چنگا کی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیا، عنصر سہیل ، ملک ثاقب عثمان

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)یونین کونسل چنگا کے کونسلر منظور اقبال نے بغیر سیاسی تفریق کے چنگا کی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیا، عنصر سہیل ، ملک ثاقب عثمان۔تفصیلات کے مطابق چنگا یونین کونسل سے یوتھ ممبران ملک ثاقب عثمان،عنصر سہیل اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسی چنگا کے کونسلر منظور اقبال نے چنگا کی محرمیوں کے خاتمہ کیلئے دن رات ایک کردیا ہے۔

وہ ہروقت ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے متحرک رہتے ہیں جبکہ واپڈا کی نئی لائن بچھانے میں واپڈا اہلکاروں کے ساتھ پوری پوری ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔گو کہ وہ کم تعلیم یافتہ ہیں مگرعلاقہ کی پسماندگی ختم کرنے کی لگن اور جذبے سمیت خلوص نیت سے کام کرنا ان کی پسندیدیہ عادت ہے۔ان کے بقول ہمیں لوگوں نے ووٹ کے ذریعے ایک اختیار سونپا ہے جوکہ ہمارے پاس امانت ہے او ر ہمیں اس میں خیانت کبھی بھی نہیں کرنی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں