289

لیٹی گاؤں کے کھیتوں سے طیاروں میں استعمال ہونے والے فلائر نام کے متعدد پرزے برآمد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی)تلہ گنگ کے لیٹی گاؤں کے کھیتوں سے طیاروں میں استعمال ہونے والے فلائر نام کے متعدد پرزے برآمد ہوئے ہیں اس بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پرزے ایئر فورس طیاروں میں استعمال ہوتے ہیں اور فلائر فائر کئے گئے میزائل کو ناکام بنانے کےلئے چھوڑے جاتے ہیں ۔

چند روز قبل 1شخص فلائر کو گھر لے گیا جہاں اس میں آگ بھڑک اٹھی تو وہ جھلس کر زخمی ہو گیا تھااور جھلس کر زخمی ہونے والا شخص راولپنڈی میں ابھی تک زیر علاج ہے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فلائر ملنے سے گاؤں بھر میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہےاس واقع کے بعد ایئر فورس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں