48

فائرریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےچکوال میں انٹر نیشنل فائر فائیٹرز ڈے منایا گیا۔

چکوال (نمائندہ بے نقاب) گکھڑ پلازہ میں ریسکیو1122کے شہید ہونے والے فائر فائیٹرز کی یاد میں ہر سال پاکستان میں 4مئی کو فائر فائٹرز ڈے منایا جاتا ہے ، یہ دن عالمی سطح پر آسٹریلیا میں فائر فائٹرز کی دوران ڈیوٹی ہلاکت کے بعد 1999سے منایا جا رہا ہے ،

اس سلسلہ میں چکوال ریسکیو 1122میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسرانجینئر سعید احمد نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی جان کی پروا کئے بغیر لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں، پیشہ وارانہ طریقہ کار اور تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ ساتھ آگ پر قابوپانے کے درست آلات کا ہونا بھی ضروری ہے، انہوں نے ریسکیورز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصدتمام فائر فائیٹرزکوخراج تحسین پیش کرنا ہے خصوصا جو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہوئے یا شہید ہو گئے ۔کنٹرول روم انچارج مرید سلطان نے ریسکیو1122چکوال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق گذشتہ 8سالوں میں759فائر ایمرجنسیز ڈیل کی گیءں جس میں 58افراد کو ریسکیو کیا گیا، 176کمرشل جگہوں پر آگ لگی ، آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ اور حفاظتی انتظامات کا نہ ہو نا سب سے ذیادہ ہے، سیمینار کے بعد ریسکیو 1122اسٹیشن سے پبلک پارک تک واک کی گئی جس میں شرکاء نے فائر فائیٹرز ڈے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے ، واک کے اختتام پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول ڈیفنس ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے حصہ لیا۔اس موقع پرانچارج فائر بریگیڈچکوال صفدر حسین، ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر،وقار علی اکاؤنٹنٹ، فیصل محمود ٹرانسپورٹ انسپکٹر، خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر،,VTIسول ڈیفنس، فائر بریگیڈ کے اہلکاراور بڑی تعداد میں ریسکیورز موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں