279

اہلیان ضلع چکوال سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،علماء آمدہ الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مولانا فضل الرحمن

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)اہلیان ضلع چکوال سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،علماء آمدہ الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قاری زبیراحمداعوان سے اسلام آباد میں گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے ضلعی امیر ومتحدہ مجلس عمل ضلع چکوال کے رہنماء قاری زبیراحمد اعوان نے

اسلام آباد میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام قومی ورکرز کنونشن میں شرکت کی ۔ان کے ہمراہ ایم ایم اے چکوال کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن قاسمی ،سیدعمران بخاری ،شیخ محمد افضل ،حافظ محمد ادریس ،ڈاکٹر محبوب حسین جراح اور محمد انعام اللہ بھی ہمراہ تھے ، وفد نے صوبائی امیر کے زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی اور بعد ازاں سینٹر طلحہ کے فام ہاوس پر عشائیے میں شرکت کی اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خصوصی خطاب کیا ،وفد نے مولانا فضل الرحمن سے خصوصی ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اہلیان ضلع چکوال سے ہمیں بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،علماء آمدہ الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اور عوام تک مجلس عمل کا پیغام پہنچائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں