41

چکوال کا ورثہ صدیوں پرانی تہذیب کا آئینہ دار ہے اورتاریخی اعتبار سے چکوال کی سرزمین بہت قدیم تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد

چکوال ( نمائندہ بے نقاب)چکوال کا ورثہ صدیوں پرانی تہذیب کا آئینہ دار ہے اورتاریخی اعتبار سے چکوال کی سرزمین بہت قدیم تاریخی حیثیت رکھتی ہے ۔جشن بہاراں کا انعقاد اسی تاریخی ورثے کا تسلسل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے افتتاحی تقریب جشن بہاراں

و سپور ٹس فیسٹیول ۲۰۱۸ء کے موقع پر کیا ۔ جشن بہاراں ۲۰۱۸ء ضلع کونسل چکوال کی تین روزہ تقریبات ۴مئی تا ۶ مئی بمقام میونسپل سٹیڈیم میں منائی جا رہی ہے ۔جس میں نیزہ بازی ،گھوڑا ڈانس کے مقابلہ جات ہو رہے ہیں۔جس میں ملک کے نامور کلبز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔تقریب میں چیرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم اعوان،ایم پی اے چودھری حیدر سلطان،چیرمین میونسپل کمیٹی چودھری سجاد احمد،مسلم لیگی رہنماء و کارکنان،سرکاری اداروں کے سربراہان ،معززین شہر اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیرمین ضلع کونسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکوال کا ثقافتی ورثہ ہمارے معاشرے کا آئینہ دار ہے ۔یہاں پر دھن،لٹی پٹی ،جھنگڑ،کہون،ونہار،اعوان ،کاری کی خوبصورت تہذیب ثقافتی لحاظ سے ایک مضبوط اکائی کی شکل میں نظر آتی ہے اور چکوال کی عوام اپنے ثقافتی ورثہ سے بہت پیار کرتے ہیں۔گھوڑا ڈانس ،نیزہ بازی ،بیلوں کی دوڑ چکوال کے ہر دلعزیز کھیل ہیں۔تقریب کے آخر میں چیرمین ضلع کونسل چکوال نے ڈپٹی کمشنر چکوال،ایم پی اے،چیر مین بلدیہ کو اعزازی شیلڈز پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں