78

پچنند رفاع عامہ کا کیس ابھی تک عدالت میں زیر سماعت ہے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ کیس ختم ہو گیا جو کہ مطلق غلط ہے ۔ محمد اسحاق پچنند


تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پچنند کے رہائشی محمد اسحاق ولد اختیار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچنند رفاع عامہ کا کیس ابھی تک عدالت میں زیر سماعت ہے جسکا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ کیس ختم ہو گیا جو کہ مطلق غلط ہے اور معزز عدالت کی بھی توہین ہے اور میرے نام کو بھی غلط الفاظ سے پکارا جا رہا ہے جو کہ اچھے لوگوں کا کام نہیں اگر عدالت کی جانب سے کوئی فیصلہ دیا گیا ہے یا تعمیرات کرنے کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے ، ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ عدالت میں آئندہ تاریخ پیشی 14-05-2018ہے لیکن چند مصنوعی رکاوٹوں کی وجہ سے فیصلہ ہونے میں تاخیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور موجودہ صورتحال کا بھی تدارک ہو چکا ہے جو کہ موقع پر بغیر کسی فیصلہ کے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں