275

اس وقت حقیقی متبادل قوت صرف متحدہ مجلس عمل ہے جو بیس کروڑ عوام کی حقیقی نمائندہ ہے قاری زبیراحمد اعوان اور ایم ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن قاسمی کی میڈیا سے گفتگو


تلہ گنگ ( اکرم نور چکڑالوی) اس وقت حقیقی متبادل قوت صرف متحدہ مجلس عمل ہے جو بیس کروڑ عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔آج جے یو آئی (ف) کے ضلعی عمومی کے اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے ۔ان خیالات کااظہار جے یو آئی (ف)کے ضلعی امیر ومتحدہ مجلس عمل ضلع چکوال کے رہنماء قاری زبیراحمد اعوان اور ایم ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام کا ایک مضبوط قلعہ بنانے کے لیے ایک باکردار اور کرپشن سے پاک خوف خدا رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے جو صرف ایم ایم اے دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں براہ راست آمریت کو بھی آزمایا گیا اور جمہوریت کے لبادے میں شخصی آمریتیں بھی قائم رہیں لیکن ملک کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور آج صورتحال اس قدر دگر گوں ہو چکی ہے کہ اقتدار میں رہنے والی پارٹیاں عوام کے سامنے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑی ہیں اور قومی دولت لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کرنے والی نام نہاد قومی قیادت بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار حکمرانوں نے قوم کا مستقبل داء پر لگادیا ہے۔ ملک کے نظریے سے بے وفائی کرنے والوں نے آدھا ملک گنوادیا مگر ایک دن کے لیے آئین پاکستان کے تقاضوں کے مطابق ملک میں اسلام کو حکمرانی کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت حقیقی متبادل قوت صرف متحدہ مجلس عمل ہے جو بیس کروڑ عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔ میدان میں موجود باقی تمام پارٹیوں کو عوام نے آزمالیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹیاں اور پرچم بدل بدل کر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،عوام ان فصلی بٹیروں کے چنگل میں آنے والے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں