78

پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی ورکر ہوں اگلے قومی الیکشن میں نام نہاد سیاسی رہنماؤں کو تارے دکھائیں گے، ملک ظفر اقبال کوٹقاضی

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) میں پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی ورکر ہوں اگلے قومی الیکشن میں نام نہاد سیاسی رہنماؤں کو تارے دکھائیں گے، ملک ظفر اقبال کوٹقاضی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یونین کونسل کوٹقاضی سے نظریاتی ورکرملک ظفر اقبال عرف ڈاکٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم پی اے کی کارکردگی صفر ہے اور وہ اپنے نالائق مشیروں کے کہنے پر انتقامی سیاست کر رہا ہے جوکہ سراسر غلط ہے۔ہم 2018 کے قومی الیکشن میں کوٹقاضی گاؤں اور یونین کونسل کوٹقاضی سے شہر یار کی بھرپور مخالفت کرکے اسے عبرتناک شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں لت پت مقامی رہنماؤں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوکر اپنے قائد عمران خان کو بھرپور کامیابی دلوائیں گے۔کرپشن کے خلاف عمران خان کی بیس سالہ جدوجہد کے ثمرات آج ملک و قوم کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں