103

عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ڈپٹی کمشنر چکوال غلا م صغیر شاہد کیآل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ چکوال کے وفد سے گفتگو

چکوال( نمائندہ بے نقاب )عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال غلا م صغیر شاہد نے آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ چکوال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال جغرافیائی اور سیاحتی

لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے جبکہ یہاں تمام سرکاری دفاتر اپنا کام انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان ذمہ دار میڈیا ایک پل کا کام کرتا ہے اور عوامی مسائل کی نشاندہی سے ان کے حل میں مدد ملتی ہے ،اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں ضلع چکوال کے ورکنگ جرنلسٹس سے مخاطب ہوں جو تمام معتبر اداروں سے وابسطہ ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور یہاں آنے کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ،جو اہلکار بھی کام چوری کرے گا اس کی یہاں کوئی گنجائش نہیں ،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ سرکاری املاک کا ہر حال میں تحفظ ممکن بنایا جائے گا انہوں نے صحافتی تنظیم الوجود کے ورکنگ جرنلسٹس کے مثبت کام کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی نشاندہی ہمارے لئے بہت اہم ہے ،صحافتی تنظیم الوجود کے عہدیداروں نے ڈی سی چکوال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کو ماہانہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی جو ڈی سی چکوال نے قبول کر لی اس موقع پر وفد کی قیادت کرتے ہوئے صدر الوجود شفیق ملک نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی کرنا ہمارا فرض ہے اور ہمارا ہر ممبر انتہائی فرض شناسی سے اپنا کام سرانجام دے رہا ہے اور اسی وجہ سے ہماری تنظیم ضلع کی سب سے بڑی اور منظم تنظیم ہے ،وفد کے دیگر اراکین میں سیکرٹری جنرل محمد ریاض انجم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق مرتضی ہاشمی، ممبر سپریم کونسل محمد اسحاق حسرت ،نائب صدر محمد عثمان اعوان، چیف پیٹرن محمد یٰسین چوہدری و دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں