300

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز کا دورہ تلہ گنگ ،آمد پر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز کا دورہ تلہ گنگ ۔ نئے تعینات ہونیوالے سیشن جج چوہدری ہمایوں امتیاز نے تلہ گنگ کچہری کا دورہ کیا

۔تلہ گنگ آمد پر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ جاوید اقبال بوسال ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ محمد فاروق،سول ججز سید فہیم احمد شاہ ،ملک شیر افضل ، عبدالخان ،مہرین سمیاب نے پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ ویلکم کیا اور سٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ ایڈیشنل اینڈسیشن جج چکوال اسلم بھٹی اور سینئر سول جج سائرہ نورین بھی موجود تھیں کچہری معائنہ کے بعد ججز کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں