348

موضع سگھر ایک ہفتہ سے بجلی ٹرانسفارمر خراب،شہریوں نے احتجاجاً تلہ گنگ میانوالی روڈ بلاک کر دیا

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) موضع سگھرمیں ایک ہفتہ سے بجلی ٹرانسفارمرکی خرابی سے تنگ شہریوں نے احتجاجاً تلہ گنگ میانوالی روڈ سگھر کے مقام پر بند کر دیا ۔جس کے باعث راولپنڈی

تا کراچی اس بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔مظاہرین نے واپڈا حکام کیخلاف سخت نعرہ بازی کی ۔اور فوری نیاٹرانسفارمرنصب کرنے کا مطالبہ کیا ۔بعد ازاں میال چوکی پولیس کی مداخلت اور مطالبہ جلد پورا کرنے کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں