438

مجھے ضلعی صدارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، سردار منصور حیات ٹمن کی پریس کانفرنس،ملک حفیظ کے سوشل میڈیا پر نارواں رویے اور غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کے خلاف صحافیوں کی جانب بھرپور احتجاج

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر اور معروف سیاست دان سردار منصور حیات ٹمن نے پی ٹی آئی آفس تلہ گنگ میں کی گئی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ضلعی صدارت سے کوئی استعفی نہیں دیا اور نہ ہی مجھے پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر کے عہدے سے ہنائے جانے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری کیے گئے ہیں اس لیے مجھے ضلعی صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

میری کارکردگی آپ تمام لوگوں کے سامنے ہے میں نے نہ صرف اپنے حلقے بلکہ ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمات کی تنظیم سازی پورے ضلع میں کی ہے اور حلقہ پی پی موجودہ 24کے ضمنی انتخابات میں بھی میری کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس الیکشن میں ہم نے 53ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جس میں پوری پوری محنت شامل تھی ، جس دن خان صاحب چکوال آئے اس وقت میرے دفتر سے سات سو گاڑیوں کا قافلے نے اس جلوس میں شرکت کی تھی اب آپ لوگ ہی بتائیں کہ کیا پی ٹی آئی کے پاس مجھ سے زیادہ موزو امید وار ہے ؟ ہاں مجھ سے زیادہ موزو امیدوار اس وقت پی ٹی آئی کے پاس کوئی نہیں ، اس لیے اگر کسی نے بھی میرے حوالے سے کوئی ایسی خبر شائع کرنی ہو تو عرض کروں گا کہ مجھ سے تصدیق کر لیا کرے، پریس کانفرنس میں تحصیل صدر پی ٹی آئی ملک حفیظ کے سوشل میڈیا پر نارواں رویے اور غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کے خلاف صحافیوں کی جانب بھرپور احتجاج بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں