157

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ چکوال کے دوران سپیشل برانچ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیکورٹی پاس جاری نہیں کیے جا سکے

چکوال(نمائندہ بے نقاب )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ چکوال کے دوران سپیشل برانچ پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

میڈیا کی ٹیمیں اسلام آباد سے وزیراعلیٰ پنجاب کی لائیو کوریج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے باہر صبح سے ہی پہنچنا شروع ہوگئیں ، تمام مذکورہ چینلز اور مقامی سینئر صحافیوں نے اپنے شناختی کارڈ اور تصاویر محکمہ انفارمیشن چکوال کو بروقت فراہم کر دی تھیں مگر سپیشل پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کسی بھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناہی سیکورٹی پاس جاری کیے گئے اور جب وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے خطاب کیا تو اس وقت متعدد ایسے غیر ضروری لوگ بھی موجود تھے جو ناصرف سیکورٹی رسک تھے بلکہ محکمہ انفارمیشن چکوال نے جن صحافیوں اور چینلز کی فہرست فراہم کی تھی اس میں بھی ان کے نام شامل نہیں تھے مگر وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خطاب کے دوران اگلی لائنوں میں بیٹھے تھے۔ چکوال پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے باہر سرکاری گاڑیوں کو بھی وہاں سے ہٹا دیا جبکہ میڈیا کی لائیو کوریج کرنے والی گاڑیاں بھی ہسپتال سے باہر تھیں۔ سپیشل برانچ پولیس کی کارروائی صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ حالانکہ اس محکمے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مقرر کیے گئے ہیں مگر مذکورہ محکمے کی جو ذمہ داریاں ہیں اس دن وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پرکہیں نظر نہیں آئیں جبکہ زیادہ تر سیکورٹی کے انتظامات مقامی ضلعی پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی سیکورٹی ٹیم نے سنبھال رکھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں