324

ایک صحافی کی توہین تمام صحافیوں کی توہین ہے ،تلہ گنگ کے صحافیوں کو کسی ایرے غیرے سے صحافت کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے دوسروں پر نازیباں الفاظ میں بھونڈی تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،ڈاکٹر طاہر زمان نیازی کے بیان پر صحافیوں کا رد عمل ،

تلہ گنگ(اشفاق حسین ) ایک صحافی کی توہین تمام صحافیوں کی توہین ہے ،تلہ گنگ کے صحافیوں کو کسی ایرے غیرے سے صحافت کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے دوسروں پر نازیباں الفاظ میں بھونڈی تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، کسی کی ذاتیات پر بات کرنے سے پہلے اپنا گریبان بھی دیکھ لینا چاہیے ، ڈاکٹر طاہر زمان نیازی کے بیان پر صحافیوں کا رد عمل ،

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے ایک معروف صحافت کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ کے متعلق خبر شائع کیے جانے کے بعد ڈاکٹر طاہر زمان نیازی اور ایک اور ڈاکٹر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان اور بیان میں استعمال کیے گئے نازیباں الفاظ کے خلاف احتجاج و مذمت کرتے ہوئے تلہ گنگ سمیت دیگر شہروں کے صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافی کا کام خبر شائع کرنا ہوتا ہے اگر کسی وجہ سے ڈاکٹر طاہر زمان یا کسی اور کو اس بارے میں بیاں دینا ہی تھا تو انہیں چاہیے تھا کہ احسن انداز میں بیان دیتے مگر ایساکرنےکے بجائے ایک صحافی کے بارے میں نازیباں الفاظ استعمال کیےگئے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہر وقت خود کو پڑھا لکھا ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہنےوالوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے دوسروں پر نازیباں الفاظ میں بھونڈی تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے اور ایک صحافی کی توہین تمام صحافیوں کی توہین ہے اور نہ ہی تلہ گنگ کے صحافیوں کو کسی ایرے غیرے سے صحافت کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں البتہ ایم ایس کو کسی کی ذاتیات پر بات کرنے سے پہلے اپنا گریبان بھی دیکھ لینا چاہیےاب طاہر زمان نیازی اور دیگر کو اس نازیباں حرکت پر معافی مانگنی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں