70

اے ایس آئی حاجی نذر حسین کے چچا زاد بھائی ملک اخترحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، آبائی گاؤں سپردخاک

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) اے ایس آئی حاجی نذر حسین کے چچا زاد بھائی ملک اخترحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، آبائی گاؤں سپردخاک، نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی،سماجی اور محکمہ کے سینئر افسران سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لاوہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر حاجی نذر حسین کے چچازاد بھائی محمد اختر گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے انہیں اپنے آبائی گاؤں میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔پریس کلب لاوہ، لاوہ کے سیاسی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے حاجی نذر حسین سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں