99

تحصیل لاوہ میں قتل اور ٹریفک حادثے میں تین افراد جان بحق اور ایک خاتون زخمی

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)تحصیل لاوہ میں قتل اور ٹریفک حادثے میں تین افراد جان بحق اور ایک خاتون زخمی،قتل کی لرزہ خیز واردات پر علاقہ بھر میں سنسنی پھیل گئی جبکہ کیری وین کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے دوافراد کی موت پر ڈھرنال گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ڈھرنال گاؤں میں محمد ارشد شخص نے حقیقی بہن پر آتشیں اسلحہ سے فائرکرکے اس کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد خان ولد غازی خان نے گاڑیوں کی ٹائمنگ کے پرانے تنازعہ پر پچنند میں ارشد اقبال ولد ریاض اقبال کو قتل کردیا جبکہ ڈھرنال بائی پاس پر کیری وین کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔انتہائی افسوسناک واقعہ ڈھرنال میں پیش آیا جہاں سگے بھائی نے اپنی ہی بہن پر فائرنگ کرڈالی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ فائرنگ کرنیوالے محمد ارشد کو لاوہ پولیس نے گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں