210

دل کے امراض نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں، پاکستان کے اندر ہر چھ منٹ میں ایک آدمی کی موت دل کے مرض سے ہو رہی ہے۔ڈاکٹر مہدی حسن

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)دل کے امراض نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ہر چھ منٹ میں پاکستان کے اندر ایک آدمی کی موت دل کے مرض سے ہو رہی ہے

ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف گولڈمیڈلسٹ اورماہر امراض دل ڈاکٹر مہدی حسن نے تلہ گنگ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اس کا اعلاج بہت مہنگا ہے احتیاط سے ہی بچاؤممکن ہے پاکستانی میں پہلے یہ مرض پچاس سال کے بعد رو نما ہو تا تھا لیکن اب یہ مرض نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہاہے۔ شروع میں یہ امیروں کا مرض تھا لیکن اب بلا تفریق یہ مرض عام ہو رہا ہے ۔اس مرض سے بچنے کیلئے سب سے پہلے ورزش کو اپنا معمول بنائے ۔سادہ غذا اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔ہوٹلنگ،کولڈ ڈرنکس،انرجی ڈرنکس سے اجتناب برتیں ۔سب سے پہلے اپنی شوگر اور کو لیسٹرول چیک کرائیں ۔احتیاطی تدابیر سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں