203

ٹمن واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کا اجلاس ، کنکشن فیس سو روپے سے بڑھا کر چار سو روپے کرنے کی تجویز،حکومت نے واٹر سپلائی کے یونٹس کا ریٹ آٹھ سے بڑھا کر 15روپے کردیا

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) ٹمن واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کا اجلاس ، کنکشن فیس سو روپے سے بڑھا کر چار سو روپے کرنے کی تجویز ، اجلاس میں چیئرمین رانا عظمت حیات .

، سابق چیئرمین محمد افضل ، سابق کونسلر حاجی اللہ دتہ ، سابق پٹواری ملک حق نواز ، اور یوزر کمیٹی کے چیئرمین سعادت علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے واٹر سپلائی کے یونٹس کا ریٹ آٹھ سے بڑھا کر 15روپے کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے بجلی کا بل نو ے ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگیا ہے ۔ اس موقع پرحافظ اولیاء خان نے اجلاس میں کہا کہ جو نادہندگان بل نہیں دیتے ان سے رقم وصول کی جائے اور غریب شہریوں پر بے جا بوجھ نہ ڈالا جائے ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ نادہندگان سے بل وصول کئے جائیں گے اور جو بل نہیں دینگے ان کے نام اخبارات میں شائع کئے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں