246

میاں نواز شریف کے ڈان اخبار کو دئیے گئے انٹرویوکو بہانہ بنا کرسردا ر غلام عباس نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا،بلکسر کے مقام پر پریس کانفرنس

چکوال ( نمائندہ بے نقاب)ضلع کی معروف سیاسی شخصیت سردا ر غلام عباس نے میاں نواز شریف کے ڈان اخبار کو دئیے گئے انٹرویوکو بہانہ بنا کر ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا،ان کا کہنا تھا کہ مجھے میاں صاحب کے بیان سے سخت شرمندگی اور دلی طور پر افسوس ہوا ہے ،میں کسی بھی صورت ان کے اس بیان کا دفاع نہیں کر سکتا اور اب میرا اور میرے ساتھیوں کا ن لیگ سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے،بلکسر کے مقام پر پریس

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غیر مشروط طور پر پاکستان کی خالق جماعت میں شامل ہوئے تھے مگر ہمیں اس میں ہمارا جائز مقام نہیں دیا گیااس کے علاوہ ہر اہم موقع پر ہمیں نظر انداز کیا گیا،ہم نے ہر زیادتی برداشت کی مگر میا ں نواز شریف کے حالیہ بیان نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ ہم اس جماعت سے کنارہ کشی اختیار کر لیں،واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی سیاست کا آغاز کرنے والے سردار عباس اس سے قبل پرویز مشرف،چوہدری برادران کی ق لیگ اور پی ٹی آئی میں جانے اور چھوڑنے کے بعد ن لیگ میں شام ہوئے تھے ،ان کا طرز سیاست اب نہ جانے انہیں کس پارٹی کی طرف لیکر جاتا ہے،پی ٹی آئی اور پی پی پی اپنی اپنی جگہ پر امید ہیں کہ ضلع بھر میں سب سے برا ووٹ بنک رکھنے والے سردار عباس ان کی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں،ادھر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حیدر سلطان اور سردار ذوالفقار دلہہ کے ساتھ ایم این اے میجر طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں جن کے پاؤں نہ ہوں کے آنے جانے سے ن لیگ کو کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑتااور الیکشن کے موسم میں اکثر لوٹے حضرات ہوا کا رخ دیکھ کر اپنے آشیانے بدلتے ہیں،ضلع چکوال ن لیگ کا گڑھ تھا ہے اور آئندہ بھی رہے گا،آنے والے الیکشن میں ہم یہ ثابت کر دیں گے،ابن الوقت اور پارٹی کے غداروں سے جان خلاصی پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں