92

تلہ گنگ جرائم کی شرع میں اضافہ ،پولیس وردی میں ملبوس تین نوسرباز سمیت سات افراد کے تلہ گنگ میں مختلف جنرل سٹورز پر “چھاپے”عوامی حلقوں میں تشویش

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) وہ کون تھے ؟ پولیس وردی میں ملبوس تین نوسرباز سمیت سات افراد کے تلہ گنگ میں مختلف جنرل سٹورز پر “چھاپے”چائنہ کا سامان فروخت کرنے پر

باز پرس،درجنوں آئیٹم اورمالکان کے شناختی کارڈ قبضہ میں لے لئے اور فرار ہو گئے ۔عبدالرزاق شاد ساکن بدھڑ نے پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کو رپورٹدرج کراتے ہوئے بتایا کہ اُس کے بھانجے کے جنرل سٹور پر سوموار کے روز تین پولیس وردی میں ملبوس سمیت ساتھ افراد گھس آئے اور کہا کہ تم لوگ چائنہ کا سامان فروخت کر رہے ہو ۔ساتھ ہی مختلف آئیٹم اُٹھانا شروع کردیئے۔اس دوران میرے پہنچنے پر وہ فرار ہو گئے ۔بعد ازاں پتہ چلا کہ اُنہوں نے دوسرے متعدد جنرل سٹورز پر بھی دھاوا بولا اورسامان کے ساتھ ساتھ مالکان کے شناختی کارڈ بھی لئے اور چلتے بنے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں