95

ڈھڈیال پولیس کی دو کاررائیوں میں ناجائز اسلحہ اورچرس برآمد ،مقدمہ درج

چکوال( نمائندہ بے نقاب)ڈھڈیال پولیس کی دو کاررائیوں میں ناجائز اسلحہ اورچرس برآمد کرکے اسے گرفتار لیا گیا۔۔ڈھڈیال پولیس کے اے ایس آمین اختر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت قصبہ لوہیسر کے قریب ملزم اجمل رشید ولد محمد رشید ساکن ہسولہ کے قبضہ سے 336 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔اُدھر

پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی حماد احمد نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت پڑتال امتیاز حسین ولد شیر محمد ساکن ضلع میانوالی کے قبضہ سے تیس بور پستول ، دو میگزین اور 15گولیاں برآمد کر کے اسے ڈھڈیال پولیس کے حوالے کیا جہاں پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر کے اسے کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا جبکہ ڈوہمن پولیس نے تین کاررائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈوہمن پولیس کے اے ایس آئی شوکت محمود نے استغاثہ دیا کہ دوران جنرل ناکہ بندی و پڑتال ملزم خرم شہزاد ولد مختار حسین سکنہ ڈھوہ قادہ کے قبضہ سے200گرام چرس برآمد کی، ملزم انیس احمد ولد سفیر احمد ساکن پنڈی گجراں کے قبضہ سے200گرام چرس، تیسری کاررائی میں ظفر حسین ولد محمد رفیق ساکن ڈھوک قادہ سے بھی 300گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالا ت بھیجوا دیا ایک اور کاروائی میں قصبہ پنڈی گجراں میں ایک لاکھ روپے مالیت کے دو دنبے برآمد کرلیے گئے۔ ملک ذاکر حسین ولد محمد الیاس نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مبین اعجاز ولد رشید ، شعیب ولد زراعت، اویس ولد غلام حسین اور عمران حسین اس کے دو عدد دنبے مالیت ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ سب انسپکٹر عرفان نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں