128

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور مافیاء ان ایکشن ، تلہ گنگ سمیت پورے ضلع چکوال میں اشیاء خورد نوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہونے لگا ، غریب عوام پریشان

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور مافیاء ان ایکشن ، تلہ گنگ سمیت پورے ضلع چکوال میں اشیاء خورد نوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہونے لگا ، غریب عوام پریشان ، انتظامیہ صرف مہنگائی کے جن کا رقص دیکھنے میں مصروف ہم لوگ کہاں جائیں عوام کا سوال ،

تفصیلات کے مطابق ماہ مبارک ماہ رمضان کی آمدسے قبل ہی تلہ گنگ سمیت پورے ضلع چکوال میں منافع خور مافیاء اپنے ایکشن میں آ چکا ہے جس کی وجہ سے اس وقت پورے ضلع میں اشیاء خوردنوش سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور منافع خور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام کو لوٹنے والوں نے غریب عوام کو لوٹنے کی تیاری کر لی ہے جس کی جھلک وہ لوگ ابھی سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو دیکھا رہے ہیں اور مہنگائی کا جن اس بار رمضان کی آمد سے قبل ہی بوتل سے نکل کر اپنا رقص دکھانے لگا ہے مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ ابھی تک ضلع چکوال کی انتظامیہ ڈی سی او ، ڈی پی او اور دیگر صرف اپنی میٹنگز میں صرف مہنگائی کے جن کا رقص دیکھنے میں ہی مصروف ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، عوام نے تمام متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے ذریعہ عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف ابھی سے کوئی عملی اقدامات کر کے غریب عوام کو ان ڈاکوؤں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں