361

سردار غلام عباس نے مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر درست وقت پر درست فیصلہ کیا ہے.غلام عباس چکوال کی سیاست میں ایک اٹل حقیقت ہے.ملک یاسر پتوالی

تلہ گنگ (امیر احسان اللہ )ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب و ترجمان ضلع چکوال پاکستان تحریک انصاف ملک یاسر پتوالی نے کہا ہے کہ سردار غلام عباس نے مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر درست وقت پر درست فیصلہ کیا ہے سیاست اپنی اپنی مگر سردار غلام عباس چکوال کی سیاست میں ایک اٹل حقیقت ہے اور حقائق سے

نظریں نہیں چرائی جاسکتی, پی ٹی آئی قیادت ان کے اس فیصلے کے بعد سردار غلام عباس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے,اگر سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے ورکرز اور مقامی قیادت کھلے دل کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے -ملک یاسر پتوالی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی بجائے پارٹی کے مفاد کو ترجیح دی ہے سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پارٹی کے فائدے کے لئے سب سے پہلے میں ہر قربانی اور تعاون کے لئے خود کو پیش کر دوں گا- انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی قد کاٹھ والے سیاست دان کی ضرورت ہے بلاشبہ سردار غلام عباس عباس کی علاقے کے لئے خدمات اور سیاست سے کسی کو انکار نہیں- ملک یاسر پتوالی نے کہا کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی ضلع چکوال کی تمام نشستوں پر تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہو گی,ہم اپنے ورکرز کو کبھی مایوس نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں