297

مسلم لیگ ن لیگ میرا گھر ہے، اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، پارٹی چھوڑنے کی من گھڑت خبروں سے ان کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ملک طارق اسلم ڈھلی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ضلع چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میرا گھر ہے، اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف میرے قائد ہیں،

اور انہی کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہے گی۔ ضلع چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک گھرانہ ہے جس کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوں گیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی من گھڑت خبروں سے ان کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد اور یقین ہے اورہمیشہ رہے گامیڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں، مسلم لیگ چھوڑنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، کارکنان میڈیا میں چلنے والی ایسی خبروں پر کان نہ دھریں۔وہ پارٹی کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں،ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی یتیم ہیں جن کے پاس اس طرح کے ہتھکنڈوں کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا،میرا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے لیڈرز پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں محمد نواز شریف پر مشکل وقت ہے ان کا ساتھ چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتا۔ میرے بارے میں پھیلائی جانیوالی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ میری سیاست محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف سے شروع ہو کر ان پر ہی ختم ہوتی ہے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں