68

رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں اشیاء خورد نوش کی کوالٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی او چکوال ڈاکٹرغلام صغیر شاہد

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں اشیاء خورد نوش کی کوالٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی سی او

چکوال ڈاکٹرغلام صغیر شاہد نے سستا رمضان بازارتلہ گنگ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ چوہدری عبدالماجد ،نائب تحصیلدار چوہدری طارق محمود نے رمضان بازار تلہ گنگ کے تمام سٹالوں کا معائنہ کرایاجہاں ڈی سی او نے پھلوں،سبزیوں،دالوں ،گوشت اور دیگر اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو چیک کیا اور ان کی کوالٹی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔رمضان بازار تلہ گنگ میں تمام اشیاء بازار سے 10روپے سے لیکر 20روپے تک بازار سے کم قیمت دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں