52

ملکی وسائل کے تناسب سے آبادی پر کنٹرول کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع چکوال نمایاں پوزیشن پر ہے۔ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہدنے کہا ہے کہ ملکی وسائل کے تناسب سے آبادی پر کنٹرول کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا انہوں نے اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر

،محکمہ ایجوکیشن کے افسران ،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز،راہنما این جی او کے نمائندے کے علاوہ علمائے اکرام نے شرکت کی ۔اجلاس کو ملٹی میڈیا کے زریعے بریفنگ دیتے ہوئے پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملک وجاہت علی نے بتایاکہ 3فیملی ہیلتھ سنٹرز ، 26فیملی ویلفیئر سنٹرزجبکہ 63 یونین کونسلز میں ایک ایک لیڈی ہیلتھ ورکر،دو موبائل سروس یونٹ،میل موبلائیزرز ضلع بھر میں سروسسز مہیا کر رہے ہیں جہاں پرخاندانی منصوبہ بندی ،ماں اور بچے کی صحت و دیگر امراض کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں مزید براں خواتین اور بچوں کی نگہداشت کے لیے آگاہی سیشنز بھی کیئے جاتے ہیں ۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع چکوال میں آبادی کا تناسب دوسرے اضلاع کی نسبت بہتر ہے اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع چکوال نمایاں پوزیشن پر ہے جس پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے انکی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ اسی جذبے اور محنت سے کام کرتے رہنے کی تاکید کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں