152

محلہ جھاٹلہ میں اے ایس پی اکرام اللہ کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس کا کومبنگ آپریشن،اجنبی لوگوں اور کرایہ داروں پر نظر رکھی جائے ،اے ایس پی اکرام اللہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ شہر کے محلہ جھاٹلہ میں اے ایس پی اکرام اللہ کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس کا کومبنگ آپریشن-آپریشن کے دوران نو گھرانوں کی بائیو میٹرک سے

55افرادکی چیکنگ کی گئی-اے ایس پی اکرام اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں نمبردار اور کونسلروں کی زمہ داری ہے کہ وہ اجنبی لوگوں اور کرایہ داروں پر نظر رکھیں اور ان کے گھر وں میںآنے والے مشکوک افراد پر بھی نظر رکھیں کرایہ دار کے کوائف نہ ہونے پر مالک مکان کے علاوہ نمبردار علاقہ ،ہمسایوں اور کونسلرز سے بھی باز پرس ہو گی اس لیے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق متعلقہ تھانہ سے ملکر کروائی جائے اور مشکوک افراد کی اطلاع فوری تھانہ کو دی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں