111

شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے نوجوان جھلس کر جاں بحق، ایک زخمی

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع اکوال کے قریب ٹریلر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ایک نوجوان محمد شیراز جھلس کر جاں بحق ایک زخمی- آگ سے بری طرح جھلس جانے والا 26سالہ نوجوان محمد شیراز ولد محمد اسحاق ساکن محلہ جھاٹلہ زخموں کی تاب نہ

لاتے ہوئے کھاریاں ہسپتال میں چل بسا-محمد شیراز کو آبائی قبرستان بائی پاس قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا- نماز جنازہ میں چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک رفیع اللہ اور وائس چئیرمین ملک زاہد اعوان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی- شدید جھلس جانے والے زخمی محمد شیراز کو کھاریاں کینٹ ہسپتال اور معمولی جھلس جانے والے مریض محمد خان کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا-مضروب محمد خان کی حالت اب بہتر ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں