55

محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کی بدولت تلہ گنگ شہر اور گردنواح میں آوارہ کتوں کی بہتات،

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کی بدولت تلہ گنگ شہر اور گردنواح میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا-پہلی سحری میں

ہی تلہ گنگ شہر ،نکہ کہوٹ ، ملکوال ،ٹہی،اکوال اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں نے لوگوں کی دوڑیں لگوادیں – محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی نے ملکرآوارہ کتوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے محکمہ صحت زہردیتا ہے جبکہ تلف کرنے کی زمہ داری میونسپل کمیٹی کی شہر میں جب کہ شہر سے باہردیہاتوں میں یونین کونسلز کی ہے -عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں