94

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے مشن صحت مند پنجاب جاری،چکوال اور اس کے گردونواح کے دورے

چکوال(نمائندہ بے نقاب) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے چکوال اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران جہلم روڈ جنڈ خانزادہ چکوال میں موجود الصادق ٹریڈرز کوملاوٹی بیسن تیار کرنے،بیسن میں خام مال کی ملاوٹ،ملاوٹ شدہ سرخ مرچ کی موجودگی،

دیوار پر جالوں کی موجودگی،کھلے کوڑادان کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سر بمہر کیا اور370کلو گرام انمول ہیرہ بیسن،518کلو گرام مور برینڈ بیسن،200کلوگرام خام مال(مٹری دال چنا ،مکئی،میدہ)40 کلو گراملاوٹ شدہ سرخ مرچ،3500 کلو گرام دال چنا،400کلو گرام مکئی اور6000 کلو گرام آٹاکو قبضہ میں لے لیا گیا،مزید بر آں بیسن کے نمونے بھی حاصل کئے۔اس کے علاوہ پنڈی روڈ چکوال میں موجود حسن فوڈز (کچن) کونا قابل استعمال آئل کے استعمال،ملازمین کے زیورات کا استعمال،نا قابل شناخت اشیاء خوراک کی موجودگی اور سرف کے استعمال کی وجہ سے 5000 روپے جرمانہ عائد کیا اور15 لیٹرنا قابل استعمال آئل کو موقع پر تلف کیا۔پنڈی روڈ چکوال میں موجود امجد بیکرز اینڈ جنرل سٹور کو زائد المیعاد اشیاء خوراک کی موجودگی اور اشیاء خوراک کو زمین کی سطحہ پر رکھنے کی وجہ سے5000 روپے جرمانہ عائد کیا اور35 پیک نمکو،03 لیٹر ڈیو،7 پیک نیشنل مصالحہ اور4 پیک نیشنل کھیر کو موقع پر تلف کیا۔اس کے علاوہ جہاز چوک سرگودھا روڈ تلہ گنگ میں موجود دانیال ہوٹل کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم دستیابی،ملازمین کا پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے، اخبار کے استعمال اور برتن دھونے کے لئے سرف کے استعمال کی وجہ سے 4000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں