144

تحصیل لاوہ کمپلیکس کی پر وقارافتتاحی تقریب،کی تعمیرو ترقی کیلئے تمام کوششیں جاری وساری ہیں اور انشا اللہ لاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لو ں گا۔ شہریار اعوان

لاوہ (نمائندہ بے نقاب )تحصیل لاوہ کمپلیکس کی پر وقارافتتاحی تقریب ،اہلیان لاوہ کا خراج تحسین ۔بروز بدھ کی شام کو لاوہ تحصیل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان تھے انکے ہمراہ مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ، فلک شیر اعوان ،ضلع چیئر مین

طارق اسلم ڈھلی،ایم سی لاوہ وائس چیئر مین آ صف نواز، چیئر مین میاں نذیر احمد ،وائس چیئر مین جاوید ملک ،سابق کو نسلر حاجی یوسف،حاجی محبوب الحق ،کونسلر ساجد زوار،امتیاز لاوہ ،فاورق اعوان سمیت علاقے کی سرکردہ نمایاں شخصیات شریک تھیں ۔افتتاحی تقریب سے رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحصیل لاوہ کمپلیکس پنجاب کے جدید کمپلیکس میں سے ایک کمپلیکس ہے اور اسکی تعمیر پر 9 کروڑ لاگت آ ئی ہے ،کمپلیکس کی تعمیر لاوہ کی عوام کی خواہش کے مطابق کی گئی ہے ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ لاوہ کی تعمیرو ترقی کیلئے تمام کوششیں جاری وساری ہیں اور انشا اللہ لاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لو ں گا ،لاوہ کیلئے کروڑوں روپے کے پروجیکٹ دئیے گئے ہیں جس میں بجلی ،گلیاں ونالیاں ،سکولز،روڈز سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کیخلاف مختلف حربے استعمال کر کے انکی پارٹی کو نقصان پہنچانے کے طریقے آ زمائے جا رہے ہیں لیکن عوام میں ہمارے قائد نواز شریف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور نت نئے منفی اور جھوٹے الزامات لگا کر اپنے دلوں کو تسلیاں دے رہے ہیں اور آ ئندہ الیکشن میں عوام انکا ووٹ کے ذریعے احتساب کر ے گی ۔انکے علاوہ مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں