238

پاکستان کی بڑی نجی کمپنی نے ضلع بھر میں مختلف دکانوں اور اسٹورز میں کمپنی کے نام پر موجود جعلی اشیاء کی موجودگی اور خریدو فروخت کا نوٹس،چھاپوں کاسلسہ تیز

چکوال( نمائندہ بے نقاب)کاسمیٹکس اور شیمپو بنانے والی پاکستان کی بڑی نجی کمپنی نے ضلع بھر میں مختلف دکانوں اور اسٹورز میں کمپنی کے نام پر موجود جعلی

اشیاء کی موجودگی اور خریدو فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے انسپکٹرکے ذریعے چھاپوں کاسلسہ تیز کر دیا،متعدد تاجروں کو جرمانے اور کئی ایک کا سامان ضبط کر لیے گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف نجی کمپنی نے گذشتہ روز تلہ گنگ اور گردونواح میں جن دکانوں پر چھاپے مارے ان میں عبدالحق ٹریڈرز،معین جنرل اسٹور اور اسامہ جنرل اسٹور شامل ہیں،ان دکانداروں کو جرمانوں کے علاوہ ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں