292

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی تین کاروائیوں میں غیر قانونی سی این جی سیلنڈر اوردوچرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی تین کاروائیوں میں غیر قانونی سی این جی سیلنڈر اوردوچرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ اے ایس آئی فیصل ربانی نے

امجدنثارایس آئی تھانہ صدرتلہ گنگ کے ہمراہ دوران گشت ملزم ذیشان ولد امان اللہ ساکن چک نمبرNB54 شمالی پنجاب کے قبضہ سے300 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا جبکہ اے ایس آئی محبوب خان نے محمد زبیر ولد فیض بخش سے 200گرام چرس برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔جبکہ تیسری کاروائی میں اے ایس آئی صفی الدین نے دوران ناکہ ہائی ایس نمبرE7690 میں مسافر سیٹوں کے نیچے دو عدد غیر قانونی سی این جی سیلنڈر نصب ہونے اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہائی ایس کے ڈرئیور شہاب حسن ولد حسن اختر ساکن ڈھرنال کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ صدر کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق SSPپٹرولنگ پولیس اسرار احمدخان اور ڈی ایس پی چکوال اقبال کاظمی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور گاڑیوں میں نصب غیر قانونی سی این جی سیلنڈوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ۔انچارج پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان محبوب خان اور اے ایس آئی صفی الدین, اے ایس آئی فیصل ربانی کا کہنا تھا کہ ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں ہوں گی،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہیں گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں