377

فخر تلہ گنگ برگیڈیر امجد ملک کو الیکشن میں حصہ لے کر روائتی سیاست کو ختم کرنا چاہئے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) سروے کے مطابق ملکی اور مقامی سیاست کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر سے بات چیت میں برگیڈیرامجد ملک سے عوام کی طرف سے پرزور مطالبہ سامنے آیا کہ انہیں آمدہ الیکشن میں حصہ لے کر تلہ گنگ میں روائتی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہئے اور عوامی حلقوں کے مطابق امجد ملک ایک باصلاحیت انسان ہیں اور تلہ گنگ کی عوام کو سیاسی شعور دلانے میں ان کا بڑا اہم کردار ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ

اب باتوں کا وقت نہیں بلکہ عمل کا وقت ہے اور برگیڈیر امجد ملک اسٹیج پر باتوں کے بجائے میدان میں آئے اور پسے ہوئے عوام کی آواز بنے، سروے کے مطابق امجد ملک تلہ گنگ کے چند بڑے ایشوز پر بہت واضح مؤقف رکھتے ہیں جو عوامی حلقوں میں بے حد مقبول ہیں،واضح رہے کہ امجد ملک بین الاقوامی قومی اور مقامی سطح پر وسیع نگاہ رکھتے ہیں اور تلہ گنگ جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کے لئے ایکشن پلان رکھتے ہیں،اس حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے تجزیوں میں اس کا بر ملا اظہار بھی کرچکے ہیں، سروے کے مطابق عوام ان سے اسی وجہ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ انکا وژن عوامی مسائل کے گرد گھومتا ہے،ان کا وژن تلہ گنگ کے عوامی حلقوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے،یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں آمدہ الیکشن میں حصہ لینے پر اصرار کررہے ہیں،اہلیان تلہ گنگ کا کہنا تھا کہ انہیں برگیڈیر امجد ملک جیسے بہادر لیڈیر اور دھرتی سے محبت کرنے والے بیٹے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں